دو نور آپ سے پہلے کسی نبی کو عطا نہیں کیے
دو نور آپ صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم سے پہلے کسی کو عطا نہیں کیے
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایتہے، وہ بیان کرتے ہیں کہ
ایک دن جناب جبرائیل علیہ سلام نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلمﷺ کے پاس بیٹھے ہوئے تھے کہ انہیں اوپر سے دروازہ کھلنے کی زور دار آواز سنی اپنا سر اٹھایا اور نبی کریمﷺصلی اللہ علیہ وسلم کو بتایا کہ یہ آسمان کے دروازوں میں سے ایک دروازہ کھلا ہے جو کہ آج سے پہلے کبھی نہیں کھلا، اس سے ایک فرشتہ نازل ہوا ہے جو کہ آج سے پہلے کبھی زمیں پر نازل نہیں ہوا، اس نے آپﷺ کی خدمت میں سلام عرض کیا ہے اور کہا ہے کہ آپﷺ کو دو نور مبارک ہوں، آپﷺ سے پہلے یہ نور کسی نبی کو عطا نہیں کئے گئے ( وہ یہ ہیں) سورہ فاتحہ اور سورہ بقرہ کی آخری دو آیات، اور مزید فرمایا کہ جو آدمی یہ دو آیات پڑھے گا اسے اس کی مانگی ہوئی چیز ضرور دی جائے گی
مسلم,فضائل القرآن /1877

Comments
Post a Comment