Posts

Showing posts from November, 2020

اصل ہیرو ایسے ہوتے ہیں

 •     👈 *اصل_ہیرو_ایسے_ھوتے_ہیں* 👉 ‏حضرت عمربن الخطاب رضی ﷲ عنہ نے روم سے لڑنے کے لیے ایک فوجی دستہ روانہ کیا، اس دستے میں ایک نوجوان صحابی عبد ﷲ بن حذافہ بن قیس السھمی رضی ﷲ عنہ بھی تھے۔ مسلمانوں اور قیصر کی فوج کے درمیان لڑائی نے طول پکڑ لیا، قیصر مسلمانوں کی بہادر اور ثابت قدمی پر حیران ہوا ‏اور حکم دیا کہ مسلمانوں کا کوئی جنگی قیدی ہو تو حاضر کیا جائے۔ عبدﷲ بن حذافہ کو لا کر حاضر کیا گیا جن کے ہاتھوں اور پاوں میں ہتھکڑیاں تھی، قیصر نے ان سے بات چیت شروع کی تو ان کی ذہانت سے حیران رہ گیا، دونوں کے درمیان یہ مکالمہ ہوا:- قیصر: نصرانیت قبول کر لے تمہیں ‏رہا کر دوگا۔ عبدﷲ: نہیں قبول کروں گا۔ قیصر: نصرانیت قبول کر لے آدھی سلطنت تمہیں دے دوں گا عبدﷲ: نہیں قیصر: نصرانیت قبول کر لے آدھی سلطنت دوں گا اور تمہیں حکمرانی میں شریک کروں گا عبدﷲ: نہیں، ﷲ کی قسم اگر تم مجھے اپنی پوری مملکت، اپنے آباواجداد کی مملکت،‏عرب وعجم کی حکومتیں بھی دے دو تو میں پلک جھپکنے کے برابر بھی اپنے دین سے منہ نہیں موڑوں گا۔ قیصر غضبناک ہوا اور کہا : تجھے قتل کر دوں گا، عبدﷲ: مجھے قتل کردے۔ قیصر...