اے سبز گنبد والے ﷺ منظور دُعا کرنا
اے سبز گنبد والے ﷺ منظور دُعا کرنا
جب وقت نزع آئے آقا ﷺ دیدار عطاء کرنااے نورِ خُدا آکر آنکھوں میں سما جانا
یا در پہ بُلا لینا یا خواب میں آ جانا
اے پردہ نشین دل کے پردوں میں رہا کرنا
جب وقت نزع آئے آقا ﷺ دیدار عطاء کرنا
میں قبر اندھیری میں گھبراؤں گا جب تنہا
امداد میری کرنے آ جانا رسول ﷺ اللّٰه
روشن میری تربت کو اے نورِ خُدا کرنا
جب وقت نزع آئے آقا ﷺ دیدار عطاء کرنا
مجرم ہوں زمانے کا محشر میں بھرم رکھنا
رسواء زمانہ ہوں دوزخ سے بچا لینا
منظور دعا میری اے حبیب خدا کرنا
جب وقت نزع آئے آقا ﷺ دیدار عطاء کرنا
چہرے سے ضیاء پائی سب چاند ستاروں نے
اس در سے شفاء پائی دکھ درد کے ماروں نے
آتا ہے انہیں صابر ہر دکھ کی دعا کرنا
جب وقت نزع آئے آقا ﷺ دیدار عطاء کرنا
آمیــــــــــــن ثم آمیــــــــــن يا رب العالمـــــــــین
Comments
Post a Comment