صلوٰۃ التسبیح ( نماز تسبیح) کے فضائل و برکات

(صلوٰۃ التسبیح ( نماز تسبیح )

احادیث میں اس نماز کے بھی بڑے فضائل وارد ہوئے ہیں بعض احادیث شریف میں آیا ہے کہ اللّٰہ تعالیٰ اس نماز سے اگلے پچھلے نئے اور پرانے بھولے سے اور ارادے سے چھوٹے اور بڑے چھپے اور کھلے تمام گناہ بخش دیتا ہے
آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک دفعہ اپنے چچا حضرت عباس سے ارشاد فرمایا کہ اگر آپ سے ہو سکے تو ہر روز اس نماز کو پڑھ لیا کریں اگر یہ نہ ہو سکے تو ہر مہینے میں ایک بار پھر اگر یہ بھی نہ ہو سکے تو ہر سال میں ایک بار اگر یہ بھی نہ ہو سکے تو ساری زندگی میں ایک بار پڑھ لیں
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ترکیب نماز۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اس نماز کے پڑھنے کی ترکیب یہ ہے چار رکعت نماز نفل کی نیت باندھ کر پہلے ثناء یعنی سبحانك اللهم پڑھے اس کے بعدسبحان اللّٰہ والحمد للّٰہ ولا الہ الااللہ واللہ اکبر 15 بار پڑھے پھر تعوذ تسمیہ سورہ فاتحہ اور کوئی سورة پڑھ کر 10 بار یہی تسبیح پڑھے پھر رکوع کرے اور رکوع میں 10 بار پڑھے رکوع سے سر اٹھاے تسمیع اور تحمید کے بعد یہی تسبیح دس بار پڑھے پھر سجدے میں جائے اور دس بار پڑھے پھر سجدے سے اٹھ کر بیٹھے ہوئے دس بار پڑھے پھر دوسرا سجدہ کرے اور اس میں بھی دس بار یہی تسبیح پڑھے پھر سجدے سے اٹھ کر دوسری رکعت شروع کر دے پہلی رکعت کی طرح سورة فاتحہ سے پہلے 15 بار پڑھے ہر ہر رکعت میں کل 75 بار یہ تسبیح پڑھے تاکہ چار رکعتوں میں 300 بار ہو جائے
یہ نماز وقت مکروہ کے علاوہ جب چائیے پڑھ سکتا ہے مگر یہ بہتر ہے کہ ظہر کی نماز سے پہلے پڑھے اور جمعہ کے دن نماز جمعہ سے پہلے پڑھے۔
زیادہ سے زیادہ شئیر کریں
جزاک اللّٰہ

Comments

Popular posts from this blog

حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ اور ایک دودھ کا پیالہ

حضرت بلال حبشی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا عشق رسول صلی اللہ تعالٰی علیہ وآلہ وسلّم

یاجوج ماجوج کیا ھیں؟? What Is Yajooj Majooj