Posts

اصل ہیرو ایسے ہوتے ہیں

 •     👈 *اصل_ہیرو_ایسے_ھوتے_ہیں* 👉 ‏حضرت عمربن الخطاب رضی ﷲ عنہ نے روم سے لڑنے کے لیے ایک فوجی دستہ روانہ کیا، اس دستے میں ایک نوجوان صحابی عبد ﷲ بن حذافہ بن قیس السھمی رضی ﷲ عنہ بھی تھے۔ مسلمانوں اور قیصر کی فوج کے درمیان لڑائی نے طول پکڑ لیا، قیصر مسلمانوں کی بہادر اور ثابت قدمی پر حیران ہوا ‏اور حکم دیا کہ مسلمانوں کا کوئی جنگی قیدی ہو تو حاضر کیا جائے۔ عبدﷲ بن حذافہ کو لا کر حاضر کیا گیا جن کے ہاتھوں اور پاوں میں ہتھکڑیاں تھی، قیصر نے ان سے بات چیت شروع کی تو ان کی ذہانت سے حیران رہ گیا، دونوں کے درمیان یہ مکالمہ ہوا:- قیصر: نصرانیت قبول کر لے تمہیں ‏رہا کر دوگا۔ عبدﷲ: نہیں قبول کروں گا۔ قیصر: نصرانیت قبول کر لے آدھی سلطنت تمہیں دے دوں گا عبدﷲ: نہیں قیصر: نصرانیت قبول کر لے آدھی سلطنت دوں گا اور تمہیں حکمرانی میں شریک کروں گا عبدﷲ: نہیں، ﷲ کی قسم اگر تم مجھے اپنی پوری مملکت، اپنے آباواجداد کی مملکت،‏عرب وعجم کی حکومتیں بھی دے دو تو میں پلک جھپکنے کے برابر بھی اپنے دین سے منہ نہیں موڑوں گا۔ قیصر غضبناک ہوا اور کہا : تجھے قتل کر دوں گا، عبدﷲ: مجھے قتل کردے۔ قیصر...

سخاوت کا انوکھا واقعہ

سخاوت کا واقعہ حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالی عنہ کے دور میں ایک شخص ملک شام سے سفر کرتا ہوا آیااور اپ کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کرنے لگا کہ آپ امیر بھی ہیں یعنی مالدار بھی ہیں اور امیر بھی یعنی  مسلمانوں کے سربراہ بھی ہیں۔  عرض کرنے لگا حضور میرے اوپر قرضہ چڑھ گیا ہے میری مدد کریں ۔تو آپ اس کو اپنے گھر لے گئے شخص کہتا ہے کہ باہر سے دروازہ بہت خوبصورت تھا لیکن گھر پر ایک چارپائی بھی نہ  تھی کھجور کی چھال کی چٹائیاں بچھی ہوئی تھیں اور وہ بھی پھٹی ہوئی فرماتے ہیں سیدناصدیق ابوبکر(رضی اللہ تعالی عنہ)نے مجھے چٹائی پر بٹھا لیا اور مجھے کہنے لگے یار ایک عجیب بات نہ بتاؤں میں نے کہا بتائے تو عرض کرنے لگے تین دن سے میں نے ایک اناج کا دانہ بھی نہیں کھایا کھجور پر گزارا کر لیتا ہوں آج کل میرے حالات کچھ ٹھیک نہیں ہے توشخص کہنے لگا حضور میں اب پھر کیا کروں میں تو بہت دور سے امید لگا کر آیا تھا۔  تو فرمانے لگے تو عثمان غنی  کے پاس جا شخص کہنے لگا مجھےتو بہت سارے پیسے چاہیے ہیں۔تو آپ نے فرمایا تیری سوچ وہاں ختم ہوتی ہے جہاں سے  عثمان کی سخاوت شروع ہوتی تو جو سوچت...

گنبد خضراء میں ایک کھڑکی نما۔اور ایک روایت کی تحقيق

Image
                گنبد خضراء میں روشن دان کی حقيقت  گنبد شریف کے اوپر نظر آنے والی یہ چیز کوئی قبر نہیں بلکہ ایک روشن دان ہے جو اُم المؤمنین حضرتِ سیدتنا عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کے کہنے پر بنوایا گیا تھا ۔اُس وقت باقاعدہ گنبد شریف نہیں تھا جیسے موجودہ شکل میں ہے بلکہ چھت تھی جس سے روشن دان نکالا گیا پھر بعد میں گنبد بنایا گیااور مختلف ادوار میں گنبد شریف میں تغیر وتبدل ہوتا رہا اور اس پر مختلف رنگ بھی کیئے جاتے رہے لیکن سرورِ عالم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی قبر انور پر روشن دان بنانے کی روایت کو ہمیشہ برقرار رکھا گیا ۔ یہ گنبد کیوں بنایا گیا؟ اس کا جائزہ لینے کے لئے یہ روایت ملاحظہ کیجئے: قُحِطَ أهل الْمَدِيْنَةِ قَحْطًا شَدِيْدًا فَشَکَوْا إِلَي عائشۃ ، فَقَالَتْ : انْظُرُوْا قَبْرَ النَّبِيِّ صلي الله عليه وآله وسلم فَاجْعَلُوْا مِنْهُ کِوًي إلَي السَّمَاءِ، حَتَّي لَا يَکُوْنَ بَيْنَهُ وَ بَيْنَ السَّمَاءِ سَقْفٌ، قَالَ : فَفَعَلُوْا فَمُطِرْنَا مَطَرًا حَتَّي نَبَتَ الْعُشْبُ، وَسَمِنَتِ الْاِبِلُ حَتَّي تَفَتَّقَتْ مِنَ الشَّحْمِ،...

اَسْمَآءُالْحُسْنٰى اورانکےفضائل

Image
99 اَسْمَآءُالْحُسْنٰى اورانکےفضائل (ہر وِرْدکےاول وآخرایک بار درودشریف پڑھ لیجیے) *1-یَارَحْمٰنُ:* جوکوئی صبح کی نمازکےبعد 298بارڑھےگاخداعزوجل اس پربہت رحم کرےگا۔ *2- یَارَحِيْمُ:* جوکوئی ہرروز500بارپڑھےگا دولت پائےگا اورمخلوق اس پرمہربان اورشفیق ہوگی۔ *3-یَاْمَلِكُ:* 90بارجوغریب روزانہ پڑھےتو غربت سے نجات پائےگا۔ *4ْ۔یَاقُدُّوسُ:* جوسفرکےدوران وردکرتارہے تو تھکن سےمحفوظ رہےگا۔ *5-یَاسَلَامُ:* 111بارپڑھ کر بیمارپردم کرنے سے شفاحاصل ہوگی۔ *6- یَامُؤْمِنُ:* جوبیمار115بارپڑھ کراپنےاوپر دم کرےتوتندرستی پائےگا۔ *7-یَامُهَيْمِنُ:* 29بار روزانہ پڑھنےوالا ہرآفت وبلا سے محفوظ رہے گا۔ *8-یَاعَزِيزُ :* حاکم یاافسرکےپاس جانےسے قبل 41بارپڑھ لیجیےوہ مہربان ہوجائیں گے۔ *9-یَاجَبَّارُ:* اس کامسلسل وردرکھنےوالا غیبت سےبچارہےگاـ *10ْـیَامُتَكَبِّرُ :* ١ـسونےسےپہلے21بارپڑھنےسے ڈراؤنےخواب نہیں آئیں گے۔ ٢ـزوجہ سےملاپ سےپہلے 10بار پڑھ لینےسے نیک بیٹےکاباپ بنے گا۔ *11-یَاخَالِقُ :* جو300بارپڑھےگاتواس کادشمن مغلوب ہوگا ۔ *12ْـ یَابَارِئُ :* ہرجمعہ کو10بار پڑھنےوالے کو بیٹا عطا ہ...

بیوی سے ملاپ کا شرعی طریقہ

Image
بیــــوی ســے ملنـے کـا شــــــــریعت میــں طـــریقہ اداب صحبـــــت تعلــــــق کا بیــــان *میاں بیوی کے تعلق سے کچھ ایسے  مسائل ہیں جن کا جاننا  ضروری ہے مگر وہ نہیں جانتے کیوں  کیونکی دینی کتاب ہم پڑھتے نہیں اور عالم سے پوچھ نے میں شرم آتی ہے مگر عجیب بات ہے مسئلہ پوچھنے میں تو ہمیں شرم اتی ہے مگر وہی غیرت اس وقت مر جاتی ہے جب دولہا اپنے دوستوں کو اور دلہن اپنی سہیلیوں  کو پوری رات کی کہانی سناتے ہیں خیر یہ میسج save  کر کے رکھیں اور اپنے دوستوں اور عزیزوں میں جنکی شادیاں ہوں انھے تحفے کے طور پر یہ میسج سینڈ کریں* ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ *حضرت امام غزالی رح فرماتے ہیں کی جماع یعنی صحبت کرنا جنّت کی لذتوں میں سے ایک لذت ہے* *حضرت جنید بغدادی رح  فرماتے ہیں کی انسان کو جماع کی ایسی ہی ضرورت ہے جیسے غزا کی کیونکہ بیوی کی طہارت کا سبب ہے* *(احیاء العلوم  جلد 2 ص: 29 )* *حدیث پاک میں آتا ہے کی جس طرح حرام صحبت پر گناہ ہے اسی طرح جائز صحبت پر نیکیاں ہیں* *( مسلم جلد 1_ ص : 324)* *ام المومنین...

صلوٰۃ التسبیح ( نماز تسبیح) کے فضائل و برکات

Image
(صلوٰۃ التسبیح ( نماز تسبیح ) احادیث میں اس نماز کے بھی بڑے فضائل وارد ہوئے ہیں بعض احادیث شریف میں آیا ہے کہ اللّٰہ تعالیٰ اس نماز سے اگلے پچھلے نئے اور پرانے بھولے سے اور ارادے سے چھوٹے اور بڑے چھپے اور کھلے تمام گناہ بخش دیتا ہے آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک دفعہ اپنے چچا حضرت عباس سے ارشاد فرمایا کہ اگر آپ سے ہو سکے تو ہر روز اس نماز کو پڑھ لیا کریں اگر یہ نہ ہو سکے تو ہر مہینے میں ایک بار پھر اگر یہ بھی نہ ہو سکے تو ہر سال میں ایک بار اگر یہ بھی نہ ہو سکے تو ساری زندگی میں ایک بار پڑھ لیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ترکیب نماز۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اس نماز کے پڑھنے کی ترکیب یہ ہے چار رکعت نماز نفل کی نیت باندھ کر پہلے ثناء یعنی سبحانك اللهم پڑھے اس کے بعدسبحان اللّٰہ والحمد للّٰہ ولا الہ الااللہ واللہ اکبر 15 بار پڑھے پھر تعوذ تسمیہ سورہ فاتحہ اور کوئی سورة پڑھ کر 10 بار یہی تسبیح پڑھے پھر رکوع کرے اور رکوع میں 10 بار پڑھے رکوع سے سر اٹھاے تسمیع اور تحمید کے بعد یہی تسبیح دس بار پڑھے پھر سجدے میں جائے اور دس بار پڑھے پھر سجدے سے اٹھ کر بیٹھے ہوئے دس بار پڑھے پھر دوسرا سجدہ...

بات کرنے سے قبیلے کا پتہ چل جاتا ہے

بات کرنے سے قبیلے کا پتہ چل جاتا ہے کسی زمانے میں ایک بادشاہ نے ایک قیدی کو کسی وجہ سے پھانسی کا حکم دیا اور جب قید خانے میں سے قیدی کو لایا گیا تو اس سے مرنے سے پہلے آخری خواہش پوچھی گئی قیدی نے کہا میں کیونکہ ایک اچھے گھرانے سے ہوں لہذا مجھے اعلی نسلی گھوڑوں سے پھانسی لگائی جائے (اس زمانے میں پھانسی کے تخت پر چڑھا کر گھوڑوں سے باندھ کر گھوڑوں کو دوڑیا جاتا تھا اس طرح پھانسی کی سزا ہوتی تھی)خیر گھوڑوں کو لایا گیا تو قیدی بول اٹھا ان میں ایک تو نسلی ہے پر ایک نسلی نہیں ہے لہذا میری آخری خواہش مکمل نہیں ہوئی بادشاہ نے گھوڑوں کے مالک کو بلوایا اور پوچھا کیا یہ بات سچ ہے؟ گھوڑوں کے مالک نے جواب دیا بلکل ایک بلکل اصلی نسل کا لیکن دوسرا خچر نسل کا شامل ہے بادشاہ نے حیران ہو کر قیدی سے پوچھا تمہیں کیسے یہ بات پتہ چلی کہ ایک گھوڑا نسلی ہے اور ایک نسلی نہیں قیدی نے کہا جو نسلی ہے وہ بڑے آرام سے کھڑا تھا جبکہ جو خچر نسل کا ہے وہ گدھے کی طرح کبھی ادھر ٹانگ مار کبھی منہ پھیر کبھی اچھل کر کبھی بیٹھ جائے، جس سے مجھے علم ہوا۔ بادشاہ قیدی کی دانائی اور سوچ سے بڑا متاثر ہوا اور قیدی کی پھانسی منس...

اے سبز گنبد والے ﷺ منظور دُعا کرنا

اے سبز گنبد والے ﷺ منظور دُعا کرنا جب وقت نزع آئے آقا ﷺ دیدار عطاء کرنا اے نورِ خُدا آکر آنکھوں میں سما جانا یا در پہ بُلا لینا یا خواب میں آ جانا اے پردہ نشین دل کے پردوں میں رہا کرنا جب وقت نزع آئے آقا ﷺ دیدار عطاء کرنا میں قبر اندھیری میں گھبراؤں گا جب تنہا امداد میری کرنے آ جانا رسول ﷺ اللّٰه روشن میری تربت کو اے نورِ خُدا کرنا جب وقت نزع آئے آقا ﷺ دیدار عطاء کرنا مجرم ہوں زمانے کا محشر میں بھرم رکھنا رسواء زمانہ ہوں دوزخ سے بچا لینا منظور دعا میری اے حبیب خدا کرنا جب وقت نزع آئے آقا ﷺ دیدار عطاء کرنا چہرے سے ضیاء پائی سب چاند ستاروں نے اس در سے شفاء پائی دکھ درد کے ماروں نے آتا ہے انہیں صابر ہر دکھ کی دعا کرنا جب وقت نزع آئے آقا ﷺ دیدار عطاء کرنا آمیــــــــــــن ثم آمیــــــــــن يا رب العالمـــــــــین

حضرت سودہ رضی اللہ تعالی عنھا سے شادی

حضرت سودہ رضی اللہ عنہا سے شادی حضرت خدیجہ رضی اللہ عنہا کی وفات کے بعد حضرت سودہ رضی اللہ عنہا اور حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے نکاح میں آنے کی فضیلت حاصل ہوئی، حضرت سودہ رضی اللہ عنہا اور حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کا نکاح چونکہ قریب قریب ایک ہی زمانہ میں ہوا تھا، اس لئے مؤرخین میں اختلاف ہے کہ کس کو تقدم حاصل ہے؟ ابن اسحٰق کی روایت ہے کہ حضرت سودہ رضی اللہ عنہا کو تقدم حاصل ہے، جبکہ علامہ ابن کثیر نے سیرت النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں لکھا ہے کہ: رسول ﷲ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حضرت خدیجہ رضی اللہ عنہا کے بعد حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے ہی سب سے پہلے نکاح کیا، تاہم جمہور کے مطابق ازواجِ مطہرات میں یہ فضیلت حضرت سودہ رضی اللہ عنہا کو حاصل ہے کہ حضرت خدیجہ رضی اللہ عنہا کی وفات کے بعد سب سے پہلے وہی حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے عقد نکاح میں آئیں۔ حضرت سودہ قبیلہ عامر بن لوئی سے تھیں، جس کا سلسلہ مدینہ کے خاندان بنو نجّار سے ملتا ہے، جہاں حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پردادا ہاشم نے شادی کی تھی، وہ ابتدائے نبوت میں مشرف بہ اسلام ہو چکی تھیں...

یاجوج ماجوج کیا ھیں؟? What Is Yajooj Majooj

یاجوج ماجوج کا ذکر اکثر سننے کو ملتا ہے لیکن اکثر لوگ ان کی حقیقت سے بے خبر ہیں کہ آخر یاجوج ماجوج کیا ہےِ؟ اور یہ کیسے حملہ آور ہو گی؟ یاجوج ماجوج کون ہیں ؟ یاجوج ماجوج ایک قوم ہے جس کا ذکر الہامی کتابوں میں بھی موجود ہے کہ اس مخلوق کو حضرت ذوالقرنین نے دیوار تعمیر کرکے انسانی دنیا کے دوسری جانب قید کردیا تھا لیکن قیامت سے پہلے یاجوج ماجوج اس دیوار سے نکلنے میں کامیاب ہوجائے گی اور جہاں سے گزرے گی انسانی بستیوں کو تباہ و برباد کرتی چلی جائے گی ۔ پھر وہ حملہ کرتے کرتے ایک جھیل پر پہنچے گی جس کا ذکر کتابوں میں موجود ہے کہ وہ اس جھیل کا سارا پانی پی جائے گی اور اس کے پیچھے آنے والے یاجوج ماجوج گروہ کو اس میں ایک بھی پانی کا قطرہ نہیں ملے گا اور ایسا محسوس ہوگا جیسے یہاں کبھی کوئی جھیل ہی نہیںتھیی اس جھیل کا نام ہے طبریہ ہے اور یہ بحرہ طبریہ کے پاس موجود ہے۔ جھیل طبریہ اسرائیل کے شہر طبریہ میں واقع ہے۔ یہ اسرائیل میں سب سے بڑی میٹھے پانی کی جھیل ہے جو 21 کلومیٹر لمبی ، 13 کلومیٹر چوڑی اور 43 میٹر گہری ہے ۔ یہ وہی جھیل ہے جسے آج اسرائیل اپنے لئے معتبر سمجھ رہا ہے وہی یاجوج ماجوج کی ...

نماز تسبیح کے طریقے کا بیان ۔ نماز تسبیح پڑھنے کا طریقہ

Image
صلاۃ التسبیح کے طریقے کا بیان نفل نمازوں میں ''صلاۃ التسبیح'' بڑی اہم اور فضیلت والی نماز ہے۔ آپ ﷺنے حضرت عباس رضی اللہ عنہ کو یہ نماز بڑی تاکید کے بعد بطورِ تحفہ سکھائی تھی۔ امام حاکم نے لکھا ہے کہ اس حدیث کے صحیح ہونے پر یہ دلیل ہے کہ تبع تابعین کے زمانہ سے ہمارے زمانہ تک مقتدا حضرات اس پر مداومت کرتے اور لوگوں کو تعلیم دیتے رہے ہیں، جن میں عبداللہ بن مبارک رحمہ اللہ تعالیٰ بھی ہیں۔ یہ چار رکعات والی نفل نماز ہے، جس میں بقیہ اعمال تو حسبِ معمول ہیں، البتہ ہررکعت میں پچھتر مرتبہ اضافی تسبیحات پڑھی جاتی ہیں، یوں چار رکعات میں تین سو مرتبہ اضافی تسبیحات ہوتی ہیں، اس کے پڑھنے کے دو طریقے ہیں: *پہلا طریقہ:* ۱۔۔۔ نیت :چار رکعت صلاۃ التسبیح کی نماز پڑھ رہا ہوں، ’’اللہ اکبر‘‘ کہہ کر ہاتھ ناف کے نیچے باندھ لے اور حسبِ معمول ثناء پڑھے ، ثناء یہ ہے: ’’ سُبْحَانَكَ اللّٰهُمَّ وَبِحَمْدِكَ، وَتَبَارَكَ اسْمُكَ وَتَعَالٰى جَدُّكَ، وَلَا إِلٰهَ غَيْرُكَ‘‘ پھرأَعُوْذُ بِاللهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيْمِ اور بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ پڑھ کر سورہ فاتحہ اور کو...

کفار کو شکست فاش

کفار کو شکستِ فاش مشرکین کے لشکر میں ناکامی اور اضطراب کے آثار نمودار ہوگئے، ان کی صفیں مسلمانوں کے سخت اور تابڑ توڑ حملوں سے درہم برہم ہونے لگیں اور معرکہ اپنے انجام کے قریب جا پہنچا، پھر مشرکین کے جھتے بے ترتیبی کے ساتھ پیچھے ہٹے اور ان میں بھگدڑ مچ گئی، مسلمانوں نے مارتے کاٹتے اور پکڑتے باندھتے ان کا پیچھا کیا، یہاں تک کہ ان کو بھرپور شکست ہوگئی۔ لیکن طاغوت اکبر ابوجہل نے جب اپنی صفوں میں اضطراب کی ابتدائی علامتیں دیکھیں تو چاہا کہ اس سیلاب کے سامنے ڈٹ جائے، چنانچہ وہ اپنے لشکر کو للکارتا ہوا اکڑ اور تکبر کے ساتھ کہتا جارہا تھا کہ "سراقہ کی کنارہ کشی سے تمہیں پست ہمت نہیں ہونا چاہیے، کیونکہ اس نے محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ پہلے سے ساز باز کر رکھی تھی، تم پر عتبہ، شیبہ اور ولید کے قتل کا ہول بھی سوار نہیں ہونا چاہیے، کیونکہ ان لوگوں نے جلد بازی سے کام لیا تھا، لات وعزیٰ کی قسم! ہم واپس نہ ہوں گے، یہاں تک کہ انہیں رسیوں میں جکڑ لیں، دیکھو! تمہارا کوئی آدمی ان کے کسی آدمی کو قتل نہ کرے، بلکہ انہیں پکڑو اور گرفتار کرو، تاکہ ہم ان کی بُری حرکت کا انہیں مزہ چکھائیں۔...

اتنی نیک ھو بی بی تو فیسبک پر کیوں ھو؟

Image
اتنی نیک ہو بی بی تو فیسبک پر کیوں ہو؟ فیس بُک ایسی جگہ ہے جہاں کوئی لڑکی اگر کسی غیر مرد کو لِفٹ نہ کرائے یا اُس سے دوستی نہ کرنے کو تر جیح دے غلط کو غلط کہے تو میرے کچھ عموماً حضرات بہت ہی احمقانہ بات کہہ دیتے ہیں کہ” اتنی نیک ہو تو بی بی فیس بُک پر کیوں ہو“ ؟ اللہ کے بندے ہوش کرو فیس بُک پرکسی کا ہونا اُس کے گناہگار ہونے کی ڈگری نہیں نا ہی کسی کا فیس بُک پر نہ ہونا اُسکے نیک ہونے کی ضمانت ہے۔ انہی میں سے ہوتے ہیں وہ مرد حضرات جو اپنی عورتوں پر خوب ناجائز پابندیاں لگاتے ہیں اور اُسکے باوجود بھی اگر اُنکی کسی عورت سے کوئی گستاخی ہوجائے تو اُسے غیرت کے نام پر مار ڈالتے ہیں کہ لوگ کیا کہیں گے اتنا غیرت مند بنا پھرتا تھا۔اب کہاں گئی غیرت ؟ پابندی لگانے سے بہتر ہے اچھے بُرے کی تمیز سکھاؤ تاکہ وہ خود عمل کرے ۔ جبر ، زور زبردستی کی نوبت ہی نہیں آئے۔ بہنیں بھی اُنھی بھائیوں کی ذیادہ قدر کرتی ہیں جو اُن سے پیار کرتے ہیں بے جا پابندیاں نہیں لگاتے جو ہر وقت شک کرتے ہی پابندیاں لگاتے ہیں اُنکی بہنیں یہی سوچتی ہیں کہ جب بھائی کو پرواہ نہیں تو میں کیوں اُنکی عزت کی پرواہ کروں ...

Hazrat Umer Farooq (ra) Ki Khahish

Image
حضرت عمر فاروقؓ کی خواہش رات کا سماں ہے، جگمگ کرتے ستاروں کے درمیان چاند اپنی سیادت جمائے دودھیا کرنیں بکھیر رہا ہے، ایک پاکدامن خاتون آسمان کے چاروں طرف نگاہ دوڑاتی ہیں تو اسے ستارے ہی ستارے نظر آتے ہیں، وہ انھیں گننے کی کوشش کرتی ہیں مگر وہ تو لاتعداد اور اَن گنت ہیں اور رب کائنات کی بندگی اور حمد و ثنا میں مصروف ہیں۔ اتنے میں اس کے ذہن میں ایک سوال اُبھرتا ہے تو وہ عقیدت بھری نظروں سے اپنے شوہر کی طرف دیکھتی ہیں جو اس کے قریب ہی تشریف فرما ہیں۔ وہ اپنے شوہر سے پوچھتی ہیں ’’اے اللہ کے پیارے محبوب صلی اللہ علیہ وسلم ! کیا دنیا میں کوئی شخص ایسا بھی ہے جس کی نیکیاں ان جگمگاتے ستاروں کے برابر ہوں؟‘‘ خاتم الانبیا صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں ’’جی ہاں! کیوں نہیں، عمر فاروقؓ کی نیکیاں آسمان کے ان ستاروں کے برابر ہیں۔‘‘ سرورِ کائنات صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ غیر متوقع جواب سن کر وہ کچھ افسردہ سی ہو جاتی ہیں اور خاموشی اختیار کر لیتی ہیں۔ رحمۃ للعالمین صلی اللہ علیہ وسلم خاموشی کا سبب دریافت فرماتے ہیں تو وہ جواب دیتی ہیں کہ ’’میرے خیال میں یہ تھا کہ میرے والد محترم کی نیکیاں آسمان پ...

What is a coronavirus

What is a coronavirus ? Corona means crown so these viruses appear crown-shaped when looked at under an electron microscope  said Bhanu Sud MD an infectious disease specialist in virus being typed. They’re doing testing to find out what type of u virus this is and whether . its very danger

دو نور آپ سے پہلے کسی نبی کو عطا نہیں کیے

Image
دو نور آپ صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم سے پہلے کسی کو عطا نہیں کیے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما  سے روایت ہے، وہ بیان کرتے ہیں کہ ایک دن جناب جبرائیل علیہ سلام نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلمﷺ کے پاس بیٹھے ہوئے تھے کہ انہیں اوپر سے دروازہ کھلنے کی زور دار آواز سنی اپنا سر اٹھایا اور نبی کریمﷺصلی اللہ علیہ وسلم  کو بتایا کہ یہ آسمان کے دروازوں میں سے ایک دروازہ کھلا ہے جو کہ آج سے پہلے کبھی نہیں کھلا، اس سے ایک فرشتہ نازل ہوا ہے جو کہ آج سے پہلے کبھی زمیں پر نازل نہیں ہوا، اس نے آپﷺ کی خدمت میں سلام عرض کیا ہے اور کہا ہے کہ آپﷺ کو دو نور مبارک ہوں، آپﷺ سے پہلے یہ نور کسی نبی کو عطا نہیں کئے گئے ( وہ یہ ہیں) سورہ فاتحہ اور سورہ بقرہ کی آخری دو آیات، اور مزید فرمایا کہ جو آدمی یہ دو آیات پڑھے گا اسے اس کی مانگی ہوئی چیز ضرور  دی جائے گی مسلم,فضائل القرآن /1877

بیوی سے ہمبستری کرنے کا اسلامی طریقہ

Image
بیوی سے ہمبستری کرنے  کا اسلامی طریقہ میاں بیوی کے تعلق سے کچھ ایسے  مسائل ہیں جن کا جاننا  ضروری ہے مگر وہ نہیں جانتے کیوں کہ دینی کتاب ہم پڑھتے نہیں اور عالم دین علمائے اھل سنت سے پوچھنے میں شرم آتی ہے مگر عجیب بات ہے مسئلہ پوچھنے میں تو ہمیں شرم آتی ہے مگر وہی غیرت اس وقت مر جاتی ہے جب دولہا اپنے دوستوں کو اور دلہن اپنی سہیلیوں  کو پوری رات کی کہانی سناتے ہیں استغفراللہ معاذاللہ خیر یہ میسج save  کر کے رکھیں اور اپنے دوستوں اور عزیزوں میں جن کی شادیاں ہوں انہیں تحفے کے طور پر اور علم دین کی سربلندی کے لیے یہ میسج سینڈ کریں ✍ مسئلہ یاد رہے کہ شادی سے پہلے میاں بیوی اور اولاد کے حقوق کے مسائل سیکھنا فرض ہیں حضرت سیدنا جنید بغدادی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ انسان کو جماع کی ایسی ہی ضرورت ہے جیسے غذا کی کیونکہ بیوی کے طہارت کا سبب ہے ```(احیاء العلوم  جلد 2 ص: 29)``` حدیث پاک میں آتا ہے کہ جس طرح حرام صحبت پر گناہ ہے اسی طرح جائز صحبت پر نیکیاں ہیں ```(مسلم جلد 1_ ص : 324)``` جب شوہر اپنی بیوی سے ہمبستری مباشرت کا ارادہ کرے اور بالخصوص...

پسینہ مبارک سے نور

Image
پسینہ مبارک سے نور اُم المؤمنین حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللّٰہ عنہا ایک دن چرخہ کات رہی تھیں اور آقائے دو جہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اپنے پاپوش مبارک کو پیوند لگا رہے تھے۔ اس حسین منظر کے حوالے سے آپ رضی اللّٰہ عنہا فرماتی ہیں _ پس آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی مبارک پیشانی پر پسینہ آیا، اس پسینہ کے قطروں سے نور کی شعاعیں پھوٹ رہی تھی، میں اس حسین منظر کو دیکھ کر مبہوت ہو گئی۔ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مجھے دیکھا تو فرمایا : عائشہ ! تجھے کیا ہوگیا؟ میں نے عرض کیا کہ آپ کی پیشانی پر پسینہ کے قطرے ہیں جن سے نور پھوٹ رہا ہے۔ اگر ابوکبیر ھذلی آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی اِس کیفیت کا مشاہدہ کرلیتا تو وہ جان لیتا کہ اس کے شعر کا مصداق آپ ہی ہیں۔‘‘ _ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے جب سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللّٰہ عنہا کی گفتگو سنی تو از رہِ استفسار فرمایا کہ ابوکبیر ھذلی نے کونسا شعر کہا ہے؟ اس پر سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللّٰہ عنہا نے یہ شعر پڑھا : _ فإذا نظرتُ إلي أسرة وجهه برقت کبرق العارض المتهلل (جب میں نے اُس کے رخِ روشن کو دیکھا تو اُس کے رخساروں کی...

اسلام میں جنم دن منانے کا حکمइस्लाम में जन्म का जश्न मनाने का आदेशOrder to celebrate birth in Islam

Image
اسلام میں جنم دن منانے کا حکم نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے، حضرات صحابہٴ کرام وتابعین سے، ائمہ اربعہ سے، بزرگان دین سے جنم دن یا سالگرہ منانے کا کوئی ثبوت نہیں ملتا، یہ غیرقوموں کا طریقہ ہے، ہم مسلمانوں کو غیروں کا طریقہ اپنانا جائزنہیں، نہ ہی اس موقعہ پر مبارکباد دینا درست ہے، ہمیں اسلامی طریقہ پر زندگی گذارنا چاہیے، غیروں کے طریقوں کو اختیار نہ کرنا چاہیے، قرآن کریم میں ہے:  وَمَنْ یَّبْتَغِ غَیْرَ الْاِسْلاَمِ دِیْنًا فَلَنْ یُّقْبَلَ مِنْہ  بعض گھرانوں میں بچوں کی سالگرہ منائی جاتی ہے، رشتہ داروں اور دوست احباب کو مدعو کیا جاتا ہے جو اپنے ساتھ بچے کے لئے تحفے تحائف لے کر آتے ہیں، خواتین و حضرات بلاتمیز محرَم و غیرمحرَم کے ایک ہی ہال میں کرسیوں پر براجمان ہوجاتے ہیں، یا ایک بڑی میز کے گرد کھڑے ہوجاتے ہیں، بچہ ایک بڑا سا کیک کاٹتا ہے اور پھر تالیوں کی گونج میں *”سالگرہ مبارک ہو“* کی آوازیں آتی ہیں، اور تحفے تحائف کے ساتھ ساتھ پُرتکلف چائے اور دیگر لوازمات کا دور چلتا ہے، یہ سب غیروں کی جاری کی ہوئی رسومات ہے اور مذکورہ صورت بہت سے ناجائز اُمور کا مجموعہ ہے۔  س...

وادی نخلہ میں جنات کا قبول اسلام जिन्ह ने नखला घाटी में इस्लाम स्वीकार किया Adaptation of Jinn to Islam in the Nakhla Valley

Image
وادی نخلہ میں جنات کا قبول اسلام طائف سے واپس ہوتے ہوئے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے چند روز مقام نخلہ میں قیام فرمایا جو مکہ سے ایک رات کی مسافت پر واقع ہے، دوران قیام ایک رات نماز تہجد میں آپ نے پہلی رکعت میں سورۃ رحمٰن اور دوسری میں سورۃ جن تلاوت فرمائی، اتفاق سے ملک شام کے مقام نصیبین (بروایت دیگر نینویٰ) کے سات جنوں کا ادھر سے گزر ہوا، وہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی قرأت سن کر ٹھہر گئے اور غور سے سننے لگے۔ روایت ہے کہ جِن نماز کے بعد ظاہر ہوئے، حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے انہیں ایمان کی دعوت دی اور انہوں نے قبول کرلی، آپ نے انہیں اسلام کی دعوت کو عام کرنے کی تلقین کی۔ روایت ہے کہ جِنّات کی قوم یہودی مسلک پر تھی، لیکن اِن جِنوں کے اسلام قبول کرنے کے بعد بہت بڑی تعداد نے اسلام قبول کرلیا، جنات کا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس آنے کا ذکر قرآن مجید میں دو جگہ آیا ہے۔ ایک سورۃ الاحقاف میں اور دوسرے سورۃجن میں، سورۃ الاحقاف کی آیات میں فرمایا گیا: اور جب کہ ہم نے آپ کی طرف جنوں کے ایک گروہ کو پھیرا کہ وہ قرآن سنیں تو جب وہ (تلاوت ) قرآن کی جگہ پہنچے تو انہوں نے آپ...